ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی دستاویز پرسفر کرنے والے 4 ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

جعلی دستاویز پرسفر کرنے والے 4 ملزمان گرفتار ،مقدمات درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ایئرپورٹ پرجعلی دستاویز پر سفر کرنے والے 4 ملزمان کو جہاز سے آف لوڈ کرگرفتارکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ا یف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں، جس کے نتجے میں جعلی دستاویز پر سفر کرنے والے 4 ملزمان گرفتارہوگئے ہیں۔چاروں ملزمان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جہاز سے آف لوڈ کیا گیا تھاتاہم گرفتار ملزمان میں تیمور، عبدالودود، فیضان اور محمد عامر شامل ہیں۔ملزمان جعلی دستاویز پر یوکرین، کینیڈا اور سعودی عرب جارہے تھے جعلی دستاویزات میں تعلیمی سرٹیفیکیٹس،پروٹیکٹرز اور ویزے شامل شامل ہیں ۔

ایف آئی اے نے جعلی ڈاکومنٹس تیار کرنےوالے ایجنٹوں کی تلاش جاری کر دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer