ویب ڈیسک: اوچ شریف میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد میں سوئے پیش امام کو قتل کردیا ۔
اوچ شریف کے نواحی علاقہ خیرپورڈاہا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں سوتے ہوئے نامعلوم افراد امام مسجد کوقتل کرکے چلے گئے۔
واقعہ کی اطلاع پرمقامی پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔