ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

Prime Minister Shahbaz leaves PM House, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے  ایوان وزیراعظم سے رخصت ہونے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو کل وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ شہباز شریف نے وزیراعظم کی حیثیت سے وزیراعظم ہاوس میں 16 ماہ گزارے، اس دوران انہوں نے وزیراعظم کے عہدہ کی تنخواہ نہیں لی، انہوں نے وزیراعظم ہاوس کے کچن کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کئے۔