ویب ڈیسک: شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے موبائل چور گینگ اور 2 اشتہاری مجرم گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق لوئر مال اور اسلام پورہ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 اشتہاری مجرم گرفتارکرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہگرفتار اشتہاریوں میں شبیر اور آصف اقبال شامل ہیں، گرفتار اشتہاری خیانت مجرمانہ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
دوسری جانب ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران 2 رکنی پیشہ ور موبائل چور گینگ گرفتار کرلیا۔ ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق چیکنگ کرنے پر ملزمان کے قبضہ سے 5 موبائل برآمد ہوئے۔ ملزمان مختلف کوارٹرز سے موبائل چوری کرکے فرار ہوئے تھے۔ ملزمان فرحان ،ناظم کو چوکی ہلوکی کے حوالے کردیا گیا۔
ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،ون ویلرز کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 48گھنٹوں میں مختلف علاقوں سےمجموعی طور پر 21 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈیفنس، مال ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ سے 14 ون ویلرز گرفتار کیے، اس کے علاوہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ کرنے پر7 ملزمان گرفتار کیے، جن سےپتنگیں، ڈور اور اسلحہ برآمد ہوا۔ جان لیوا کھیل کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔