جشن آزادی؛ لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے

 جشن آزادی؛ لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جشن آزادی سے قبل لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ 

سی ٹی او لاہور کے مطابق 13اور14اگست کو 2400سےزائدٹریفک اہلکارفرائض سرانجام دینگے۔ ضلعی پولیس کے تعاون سے 255 مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے، ون ویلرز، ریسنگ، زگ زیگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ مجموعی طور پر 55 سپیشل اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ ہلڑ بازوں کو قابو کرنے کیلئے 11 مقامات پر جیل وینز بھی موجود ہوں گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے 6 بریک ڈاؤن، 25 فوک لفٹرز بھی تعینات کی گئی ہیں۔ حضوری باغ، گریٹر اقبال پارک، پنجاب اسمبلی، لبرٹی مارکیٹ کیلئےخصوصی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ واہگہ بارڈر، ایوان اقبال، جیلانی پارک سمیت 71 مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ لوڈ بڑھنے پر مین بلیوارڈ گلبرگ، مال روڈ پر موٹرسائیکلسٹ کو سروس روڈز پر چلایا جائیگا۔