مانیٹرنگ ڈیسک: تحریک انصاف کےرہنما اور سابق وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان کے بیٹے کو پشاور سے حراست میں لے لیا گیا ۔
نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے بیٹےکو پشاور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا تاہم ایف آئی اے کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گھر واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے الحمدللہ محفوظ ہوں، دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔