ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی میل صارفین کیلئے اہم خبر، گوگل نے بڑا اعلان کردیا

جی میل صارفین کیلئے اہم خبر، گوگل نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: سرچ انجن گوگل نے غیر فعال جی۔میل  اکاؤنٹس  کو  یکم دسمبر کے بعد بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ 

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ صارفین جنہوں نے بیک اپ ای میل بنا رکھی ہیں انہیں جی میل اکاؤنٹس بند کرنے سے قبل وارننگ ای میل بھیجی جائیں گی۔

 گوگل کے مطابق غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

ادارے کے مطابق وہ اکاؤنٹس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے جو یوٹیوب چینل یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے منسلک ہوں۔ صارفین کو اپنے جی میل اکاؤنٹ کو بند ہونے سے روکنے کے لیے 2 سال میں ایک بار لازم کوئی ایکٹیویٹی کرنا ہو گی جیسے ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری ایکٹیویٹی۔