آرمی چیف کے دورہ لندن سے متعلق پرویز الہٰی کا بڑا بیان

Parvez Ilahi statement about COAS
کیپشن: Parvez Ilahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی  نے آرمی چیف آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجو کے دورہ لندن سے متعلق ٹوئٹس کئے۔ کہا کہ آرمی چیف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے کہا آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں جانا دراصل ان کی فوج کے حوالے سے ریفارمز اور ملک میں دہشت گردی کے تدارک کا اعتراف ہے. بین الاقوامی سطح پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی صلاحیتیوں کو نہ صرف تسلیم کیا گیا بلکہ وہ امن کی شناخت بن چکے ہیں.

ایک اور ٹوئٹ کرتے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پاکستان اور قوم کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے. یہاں پر آج تک کسی اور ملک کے آرمی چیف کو بطور مہمان خصوصی انوائٹ نہیں کیا گیا صرف پاکستان کے آرمی چیف کو یہ اعزاز دیا گیا.

واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ کی سینڈ ہرسٹ رائل ملٹری اکیڈمی کی 213 ویں ریگولر کمیشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت کے لئے گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ ان کیڈٹس میں  پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے محمد عبداللہ اور کیڈٹ مجتبیٰ بھی شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer