(ویب ڈیسک) تعلیمی سرگرمیاں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ بحال ہوچکی ہیں، نیا تعلیم سال بھی شروع ہوچکا ہے، طلبہ کے امتحانات کا آغاز بھی ہونے والا ہے، اس حوالےسے (اے آئی او یو) نے میٹرک، انٹر کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) نے میٹرک، ایف اور آئی کام پروگرام کے امتحانات 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی، (اے آئی او یو) کی طرف سے سمیسٹر بہار2022 کے امتحانات ستمبر میں منعقد ہوں گے، یکم ستمبر سے میٹرک، ایف اور آئی کام کے امتحانات ہوں گے۔ یونیورسٹی نے ڈیٹ شیٹ اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی۔
کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی کے مطابق امتحانات کے مناسب ماحول میں انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ طلباء اپنی رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ AIOU کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔