(عابد چوہدری)ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے پانچ تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشنز کو تعینات کر دیا۔
تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتیاں کر دی گئیں جس کے احکامات ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے جاری کئے۔لیڈی سب انسپکٹر صدف رشید انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائدِاعظم انڈسٹریل سٹیٹ،لیڈی سب انسپکٹر سمیرا نذیر کو بطور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ماڈل ٹاؤن ، لیڈی سب انسپکٹر امبرین رحمان کو انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس اے اورلیڈی سب انسپکٹر شازیہ کوثر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اکبری گیٹ تعینات کیا گیا۔
لیڈی سب انسپکٹر سونیا لیاقت کو انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔