ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وسیم اکرم کی اہلیہ نے عمران خان کی تصویر کیوں شیئر کی ؟

وسیم اکرم کی اہلیہ نے عمران خان کی تصویر کیوں شیئر کی ؟
کیپشن: SHANERA WASIM
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ عمران خان کی تصویر  شیئر کی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  شنیرا اور وسیم اکرم کل یعنی 13 اگست کو اپنی شادی کی نویں سالگرہ منائیں گے۔اس موقع  پر شنیرا نے ایک ایتھلیٹ کی قابلِ فخر اہلیہ ہونے پر خصوصی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر     کی ہے۔شنیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وسیم اکرم کے کرکٹ کے دنوں کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی موجود ہیں۔

شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  لکھا کہ ہاتھ اٹھائیں! اگر آپ کی شادی ایک لیجنڈ انسان سے ہوئی ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں بہت پُرجوش ہوں کیونکہ میں کل اپنی 9 سالہ شادی کی سالگرہ مناؤں گی۔واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔