عوامی مقامات پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

عوامی مقامات پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال 14 اگست مینار پاکستان کے واقعہ سے پولیس محتاط ہو گئی، آئی جی پنجاب نے عوامی مقامات پر  ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی  ۔

 اتوار 14 اگست 2022کو پاکستان کا 75ویں یوم آزادی منایا جائے گا،پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پورے ملک میں جوش و خروش سے  منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے، دوسری جانب آئی جی پنجاب نے عوامی مقامات پر ٹک ٹاک صارفین پر ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق آئی جی پنجاب نے 14 اگست کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کوعوامی مقامات پر ویڈیوز نہ بنانے دی جائیں، پولیس پارکس، تفریحی گاہوں کے اندر اور باہر مخصوص عناصر پر خصوصی نظر رکھیں۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ  گزشتہ سال 14اگست کو پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے پولیس کو سخت تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا۔گزشتہ سال کے ناخوشگوار واقعے  کو مدنظررکھتے ہوئے پنجاب بھر کےلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔