ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

CM Punjab
کیپشن: CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی  نے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا, اب پارکنگ مافیا کو پنپنے نہیں دیا جائے گا. 

انہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارکنگ مافیا برسر پیکار تھا اور ن لیگ والے اپنی حکومت میں کارکنوں کو پارکنگ کے ٹھیکے دے کر لوٹ مار کرتے تھے۔ 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے والے ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر آج حاجی بن گئے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور آل شریف سیاست میں ناکام طوفان اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خلاف بات کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت میں شامل ہر پارٹی کی اداروں کے خلاف بولنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔