ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کا دوران تفتیش اہم انکشاف

Shahbaz Gill
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے دوران تفتیش  اہم کا انکشاف کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دوران تفتیش مزید ناموں کا انکشاف کیا جنہیں جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، اب تک چار  افراد پر نظر ہے انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، شہباز گل کی آج عدالت پیشی پر مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے پاک فوج سے متعلق بیان دینے کا بھی اعتراف کرلیا، پولیس کو دیئے گئے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا، بیان سوچ سمجھ کر دیا۔

خیال رہے کہ منگل کو اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالا جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا، شہباز گل کیخلاف تھانہ کوہسار میں سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔