کو رونا ویکسین کے اندراج کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ

data entry operator
کیپشن: data entry operator
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب حکومت کا کو رونا ویکسین کے اندراج کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 500 ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کرنے کے لیے مختلف فرموں سے رابطے بھی شرع کردئیے ۔

تفصیلاٍ ت کے مطابق لاہور میں قائم کیے گئے ویکسینیشن سنٹرز کے لیے 500 سے زائد ڈیٹا اینٹری آپریٹرز بھرتی کیے جائیں گےجبکہ ڈیٹا انٹری آپریٹر کے لیے نجی فرموں سے بھی مدد لی جائے گی ۔یہ افراد ویکسیی نیشن سنٹرز میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کا صرف اندراج کریں گے ۔ڈیٹا انٹری آپریٹر کو ماہانہ تنخواہ بھی دی جائے گی ۔رکھے گئے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غیر حاضری پر انہیں 1500 روپے کا جرمانہ بھی ہوگا ۔ایم ایس آفس اور ٹائپنگ جاننے والے پڑھے لکھے نوجوان ترجیح ہوگی ۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا تھا، کورونا ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ دس ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار  دی  جا چکی ہے۔

دس ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔ ویکسی نیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔