گوجرانوالہ نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

گوجرانوالہ نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: Billion tree Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔  گوجرانوالہ کے سرکاری اسکولوں کے ساڑھے بارہ ہزار طالبعلموں نے پودے لگائے۔
رپورٹ کے مطابق طلبا نے  ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا 37 ہزاد پودے لگانے کا ریکارڈ توڑا ہے۔اس کارنامے میں 12500 طالبعلموں کے ساتھ 600 ٹیچرز 6 ہزار ضلعی انتظامیہ کے عملے نے بھی حصہ لیا۔ پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے  گئے ہیں۔ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد سائرن بجائے گئے،  اس سے  پہلے قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم تقریب میں شرکت کی۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پودے لگاتے طلبہ کی کیمروں اور ڈرون سے فوٹیج بنائی گئی ۔ یہ ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھجوائی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer