ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت عالیہ کے ججز کو از سر نو انتظامی ذمہ داریاں تفویض

 عدالت عالیہ کے ججز کو از سر نو انتظامی ذمہ داریاں تفویض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) عدالت عالیہ کے ججز کو از سر نو انتظامی ذمہ داریاں تفویض، ہائیکورٹ نے "ایلوکیشن آف ایڈمنسٹریٹو بزنس" کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا، عدالت عالیہ میں 26 مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کے متعلق رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،  نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین جوڈیشل آفیسرز کے تحفظ اور سپروائزری کیلئے جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،کمیٹی میں سینئر  خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں، ماتحت عدلیہ کے افسروں اور ملازمین کیلئے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں پروفارما پرومشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،جس میں جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں۔

ہائیکورٹ کے میوزیم کی دیکھ بھال کیلئے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ہائیکورٹ میں بھرتیوں کیلئےجسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو انسداد دہشتگردی عدالتوں کاایڈمنسٹریٹو جج تعینات کیا گیا ۔

جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر کی سربراہی میں 5 رکنی بار اینڈ بنچ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،کمیٹی میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں،اسی طرح عدالت عالیہ کے دیگر ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer