پولیس نے نادرا کی کارکردگی کا پول کھول دیا

NADRA
کیپشن: NADRA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (عرفان ملک) ایپکس کمیٹی کا اجلاس، پولیس نے نادرا کی کارکردگی کا پول کھول دیا، افغانیوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کا کوئی نظام نہ ہونے کا انکشاف،پولیس کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہاجرین کی آڑ میں فارن ٹیرر فائٹرز بھی داخل ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں افغانیوں کی چیکنگ کرنے کے لیے کوئی ادارہ ہی موجود نہیں، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے ہوٹلز میں افغان ملازمین کی بڑی تعداد موجود جبکہ ان سمیت دیگر افغانیوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بنا رکھے ہیں جبکہ شکایات کے باوجود نادرا کی جانب سے کوئی خاص ایکشن نہیں لیا جاتا، نادرا کی جانب سے مختلف ایجنسیز کو افغانیوں کا ڈیٹا بھی فراہم نہیں کیا جاتا، نادرا کا ڈیٹا محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 168342 افغان مہاجرین موجود ہیں، لاہور میں 9524 افغان مہاجرین اور 7837 افغان شہریت رکھنے والے موجود ہیں جن کی چیکنگ کا کوئی انتظام یا ادارہ سرے سے موجود ہی نہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے کورونا وبا کی چوتھی لہری میں شدت آنے کے بعد سنٹر ل پولیس آفس اور صوبے کے تمام پولیس افسران کے دفاتروں میں ملازمین کی50  فیصد حاضری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پولیس دفاتر میں کورونا کی  چوتھی لہر کے باعث حاضری 50 فیصد کرنے کے آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے مراسلہ جاری کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer