(حافظ شہباز علی) گالف کھیلنے کے دوران بائیو سیکیور ایس اوپیز کی خلاف ورزی انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے خاتوں کے ساتھ تصویر کا نوٹس لے لیا ،بلے باز مشکل میں پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران سابق کپتان محمدحفیظ کوگالف کھیلنےکےدوران تصویرلینامہنگاپڑگیا، بائیوسکیورایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانگلش کرکٹ بورڈ نے نوٹس لےلیا ہے، محمدحفیظ نےگالف کھیلتےہوئےخاتون سےتصویرسوشل میڈیاپرشیئرکی تھی ۔
Met an inspirational Young lady today morning at Golf course. She is 90+ & & living her life healthy & happily.Good healthy routine ???????????? pic.twitter.com/3tsWSkXl1E
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) August 12, 2020
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان محمدحفیظ کودوبارہ آئیسولیشن میں جاناپڑسکتاہے،سابق کپتان کاکوروناٹیسٹ دوبارہ ہونامتوقع ہے، واضح رہے کھلاڑیوں کوایجزباؤل میں گالف کھیلنےکی اجازت ہے،قبل ازیں جوفراآرچرکوبھی بائیوسکیورپروٹوکولزکی خلاف وزری پرجرمانہ ہوچکاہے۔