ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی کی تقریبات پر پابندی عائد

 جشن آزادی کی تقریبات پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے سے روک دیا، کسی بھی سکول میں جشن آزادی کی تقریب میں طلبہ کو مدعو نہ کیا جائے، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ہیڈز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشے کے باعث ڈی پی آئی سیکنڈری نے سیکرٹری سکولز کی ہدایات پر ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں میں تقریبات منعقد کرنے سے روک دیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بھی احکامات موصول ہونے پر سربراہان کو جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے سے روک دیا ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی سکول میں جشن آزادی کی تقریب میں طلبہ کو مدعو نہ کیا جائے گا۔سکول سربراہان کی جانب سے سکولوں میں جشن آزادی کی تقریب یا پروگرام منعقد نہ کرائے جائیں۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ہیڈز کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer