ٹرینوں کے روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ٹرینوں کے روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے انتظامیہ نے 17 اگست سے چند ٹرینوں کے روٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے، فیصلہ کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت نامہ ملنے پر کیا گیا۔ 
روٹس تبدیل ہونے والی ٹرینوں میں گرین لائن علامہ اقبال ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس کے نام شامل ہیں۔17 اگست کو چلنے والی گرین لائن کراچی کینٹ سے رات 9 بجے روانہ ہوکر خانپور، خانیوال اور لاہور سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 9بجکر 15 منٹ پر مارگلہ ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔

اسی طرح گرین لائن مارگلہ سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوکر لالہ موسیٰ، لاہور ، خانیوال ، خانپور، روہڑی اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوکر حیدرآباد گھوٹگی، لودھراں، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔

اسی طرح علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 8 بجے روانہ ہوکر لاہور ، ساہیوال، خانیوال، خانپور، روہڑی اور نواب شاہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 7 بجکر 55 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 8 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر ٹنڈوآدم ،خانپور، خانیوال اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 8 بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔

اسی طرح سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 10 بجے روانہ ہوکر لالہ موسیٰ، فیصل آباد، خانیوال ، بہاولپور اور حیدرآباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 9 بجے کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔ قراقرم ایکسپریس اسی طرح اسی روٹ سے سفر کرتی ہوئی اپنا آنے اور جانے کا سفر مکمل کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer