ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکوں میں3 چھٹیاں

بینکوں میں3 چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعہ یوم آزادی کے سلسلے میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے تاہم تمام بینک اور مالیاتی ادارے 17 اگست بروز سوموار سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ہفتہ،اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی۔

واضح رہے کہ   سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مائیکروفنانس قرض لینے والوں کے لیے قرضے کی حد اور امدادی اقدامات میں اضافہ کر دیا۔ بینک دولت پاکستان نے مائیکرو فنانس بینکوں سے لیے جانے والے ہاؤسنگ فنانس اور مائیکرو انٹرپرائز قرضوں کی موجودہ حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی، اسی طرح عام قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی۔ 

قرضوں کے حجم میں اضافے سے ہم آہنگی کی غرض سے عام قرضوں اور ہاؤسنگ فنانس کے لیے قرضہ لینے والے کی سالانہ آمدنی اب بالترتیب 12 اور 15 لاکھ روپے ہونی چاہیے،   قرض گیروں کی فوری گھریلو یا ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سونا گروی رکھوا کر قرض لینے کی حد میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب 14 اگست کی بات کی جائے تو ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔سڑکیں اور گلیاں سبز بہار کا منظر پیش کررہی ہیں۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہرگلی میں جشن آزادی کا رنگ نمایاں ہے۔گھروں اور گلی محلوں کو سبزپرچموں سے سجانے کے لیے بچے، بڑے مصروف نظر آتے ہیں۔

جشن آزادی کی تیاریوں میں سب سے زیادہ پرجوش بچے نظر آتے ہیں جو اپنے گھروں، سائیکل وغیرہ کو سجانے کے حوالے سے مختلف قسم کی آرائشی اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں، جبکہ دکانداروں نے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کےلیے سٹالوں پر قومی پرچم کے رنگوں سے مزین کھلونے، شرٹ، بیج اسٹیکر اور مختلف اشیاء سجا رکھی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer