ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ اداکارسنجے دت خطرناک بیماری میں مبتلا

بالی ووڈ اداکارسنجے دت خطرناک بیماری میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کی پریشانی مزید بڑھ کرگئی،سانس لینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے خطرناک بیماری کی تشخیص کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی فلموں میں ہمیشہ منفرد کردار ادا کرنے والے،ایکشن اور  مزاحیہ اداکاری میں کمال صلاحیت رکھنے والے بھارتی اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے،اداکار گزشتہ دنوں سے سانس لینے کی وجہ سے تکلیف محسوس کررہے تھے، ڈاکٹروں نے معائنہ کیا توپھیپھڑوں کےکینسر کا انکشاف ہوا۔جس پر ان کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کیاگیا، ہسپتال ذرائع کا کہناتھا کہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت علاج کے لیے امریکا جائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار اس وقت کینسر کی چوتھی سٹیج میں مبتلا ہیں میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں کچھ دن کے لئے وقفہ لیا رہا ہوں،علاج میں بہتری کے لئے ادویات کھارہا ہوں، میری فیملی،دوست میرے ساتھ ہیں،دوست اور خاندان ان کے ساتھ ہے اور وہ زور دے رہے ہیں کہ مجھے پریشان نہیں ہونا چاہیے اور غیر ضروری قیاس آرائیوں میں بھی نہیں پڑنا چاہیے۔

مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ فکرمند مت ہوں آپ کی دعائیں میرے ساتھ ہیں، جلد واپس آؤں گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سنجےدت سانس لینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل تھے، چند روز کے بعد ان کو ڈسچارج کردیا گیاتھااس وقت انکا آکسیجن لیول 90 اور 92 کے درمیان اوپر نیچے نظر آرہا تھا۔

کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جوکہ منفی آیا، بعدازاں معلوم ہوا کہ ان کے سینے میں فلوڈ جمع ہوا ہے اور یہ انکشاف ہوا کہ انہیں سٹیج فور کا پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer