کورونا کے مزید 531 کیسز رپورٹ , 15 اموات

کورونا کے مزید 531 کیسز رپورٹ , 15 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں کورونا وائرس کے مزید 531 کیسزاور15 اموات رپورٹ ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 531 نئے کیسزرپورٹ جب کہ 15 متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار191 اورایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 833 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دولاکھ 61 ہزار246 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار127، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار586، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34755، بلوچستان میں تعداد 11921، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15281، آزاد جموں و کشمیر2150 اورگلگت میں 2371 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار227 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ملک بھرکے ہسپتالوں میں 146 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے.

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے صحت کے حوالے رہنما اصولوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وائرس کے مریضوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔


 

Shazia Bashir

Content Writer