ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سمیت 187 لیگی رہنماؤں، 300 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

مریم نواز سمیت 187 لیگی رہنماؤں، 300 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ (سعود بٹ/ وقاص احمد) چوہنگ پولیس نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری اصغر کی درخواست پر مریم نواز شریف سمیت 187 رہنماؤں اور 300 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 422، 290،440،186،353،148 ،149، 16 ایم پی او شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں مریم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر اعوان، ایم این اے رانا ثناءاللہ، ایم پی مرزا جاوید، ایم پی اے بلال یاسین، ایم این اے ملک ریاض، پرویز ملک، سابق گورنر سندھ زبیر عمر، ایم پی اے یاسین سوہل، ایم پی اے پیر اشرف، طلال چودھری، سنیٹرپرویز رشید، دانیال عزیز، خرم دستگیر، سابق مئیر لاہور کرنل( ر) مبشر جاوید، سابق ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین سمیت 187 سابق اور موجودہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سمیت رہنماؤں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، ایف آئی آر میں میں 300 کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے نیب میں پیش ہو کر جواب دینے کی بجائے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر کارکنوں کا اکسایا، کارکنوں نے غنڈہ گردی اور پتھراؤ کیا، پتھراؤ سے نیب عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، مریم نواز کے ساتھ آنے والے گاڑیوں میں پتھر لے کر آئے، نیب کے 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا پہلا منظم حملہ کیا گیا، یہ شرپسندانہ حرکت مریم نواز اور صفدر اعوان نے منظم منصوبہ بندی سے کی۔

دوسری جانب کیپٹن صفدر کی طرف سے لیگل ٹیم کی وساطت سے عمران خان، چئیرمین نیب، شہزاد اکبر اور 100 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست تھانے پہنچائی گئی جسے پولیس نے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس کی طرف سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کا میڈیکل آج کروایا جائے گا جبکہ گرفتار لیگی کارکنوں کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer