لاہور میں ہنگامے کی قومی اسمبلی میں گونج

لاہور میں ہنگامے کی قومی اسمبلی میں گونج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور کے باہر واقعہ پرمسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈرخواجہ آصف اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آمنے سامنے آگئے، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مریم نواز ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں،یہ واقعہ پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، لیگی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں نہ رکیں تو ذمہ دار حکمران ہونگے۔

 شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا، اس کی ضرور تحقیق ہونی چاہیے،میں نہیں سمجھتا کہ پنجاب حکومت کو اس سے کوئی فائدہ ہوسکتا ہے،کارکنوں کو بھی صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،کوشش کرینگے آئندہ ایسا نہ ہو۔منگل کو خواجہ آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

مریم نواز بھی جب پیش ہوئیں تو ہزاروں کارکنوں پر پولیس نے تشدد کیا۔ مریم نواز کی گاڑی کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی۔ آج جبر کی انتہا کر دی گئی ،میں خود نیب میں پیش ہوتا ہوں لیکن وہاں جتنی پولیس تعینات کی گئی ہے، اتنی تو سپریم کورٹ میں نہیں، آج جو ابتدا کی گئی ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی جانب کیے توجہ دلانے پر اپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیشیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا، اس کی تحقیقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو عدالت میں موقف پیش کرنا چاہیے، ایسی احمقانہ حرکت کوئی بھی کر سکتا ہے،حقائق کو سامنے رکھ کر اقدامات اٹھائیں گے تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ج

ے یو آئی کے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی پر جو کچھ ہوا یہ قابل مذمت ہے ،ایک خاتون نیب نوٹس کو تسلیم کرکے پیش ہوئیں پھر بھی حکومت کا ایسا کرنا بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،حکومت خود اپنے لئے مسائل پیدا کررہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer