(فاحد علی) عید والے دن بھی جرائم نہ رک سکے، شہر سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، ٹھوکر نیاز بیگ اور مال روڈ کے قریب نہر سے ملنے والی لاشوں کو پولیس نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مال روڈ کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے وارڈن نے نہر سے نکالا، وارڈن نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا، متوفی کی عمر 30 سے 35 سال ہے۔
دوسری جانب ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک نامعلوم شخص مردہ حالت میں پڑا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے، جبکہ متوفی کی عمر 45 سے 50 سال بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ٹھوکر نیاز بیگ اور نہر سے ملنے والی لاش پر کسی قسم کے تشدد کا نشان موجود نہیں، مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔