لاہور میں موسلادھار بارش سےموسم خوشگوار، گرمی کی چھٹی ہوگئی

لاہور میں موسلادھار بارش سےموسم خوشگوار، گرمی کی چھٹی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کی چھٹی ہوگئی، محکمہ موسمیات نے جشن آزادی کے روز بھی بارش کی نوید سنادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی و حبس کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے موسم بھیگا اور نشیلا ہوگیا، ہر چیز جیسے نہا کے نکھر گئی ہو ، گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہروں پر بہار آگئی ہے، گل وگلزار پر بھی شادابی چھاگئی، بارش سے لیسکو کے 47 فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے ہیں جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

زندہ دلان لاہور خوش ہو جائیں،  اس بار آزادی کا جشن نئی امیدوں اور نئے عہدو پیماں کے ساتھ تبدیلی کی گونج اور برکھا رت کی ہمراہی میں منایا جائیگا۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق 14 اگست کوباغوں کے شہر کا موسم خوشگوار رہے گا، ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کا بھی امکان ہے جو یقینی طور پر جہاں اکہتر ویں جشن آزادی کو یادگار بنائے گا وہیں نئی نسل پرپاکستان کی صورت برسنے والی ابر رحمت کو بھی منکشف کرے گا۔
 

Sughra Afzal

Content Writer