لاہوریئے ہوجائیں ہلے گلے کیلئے تیار، سٹی 42 آزادی پریڈکا انعقاد کررہا ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) زندہ دلان لاہور ہلے گلے کیلئے ہوجائیں تیار، سٹی نیوز نیٹ ورک، 71 ویں جشن آزادی اور سٹی42 کی 10ویں سالگرہ پر لیک سٹی کے تعاون سے  کل آزادی پریڈ کا انعقاد کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کیلئے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں، زندہ دلان لاہور بھی اس دن کو جوش بھرے انداز میں منانے کیلئے تیار ہیں، اسی جوش کو مزید دوبالا کرنے کیلئے سٹی نیوز نیٹ ورک، لیک سٹی اور شہری انتظامیہ کے تعاون سے آزادی پریڈ کا انعقاد کررہا ہے، جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، آزادی پریڈ 13 اگست کو لیک سٹی میں شام سات بجے سے رات بارہ بجے تک ہوگی، جس میں انٹری بلکل فری ہوگی۔

جشن آزادی کی رات آزادی پریڈ میں شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا جسے دیکھ کر لاہوریئے دنگ رہ جائیں گے، آزادی پریڈ کی رنگا رنگ تقریب میں پولیس کے چاک وچوبند دستے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دیں گے۔

 آزادی پریڈ میں رنگا رنگ فلوٹس، ہیوی بائیکس اور نایاب کاریں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ بچوں کی دلچسی کیلئے ڈزنی کارٹونز، چائنیز ڈریگن، سکھ گٹکہ بھی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

تقریب میں گھوڑوں کا رقص اور حمیرا ارشد کا میوزک کنسرٹ بھی ہوگا جبکہ پپو سائیں اور گونگا سائیں سمیت 50ڈھول پلئیر لاہوریوں کا لہو گرمائیں گے۔

دوسری جانب سٹی 42 کی آزادی پریڈ دیکھنے کے لیے نو منتخب ارکان اسمبلی بھی بے چین ہیں، علی پرویز ملک اور رانا مبشر اقبال کا کہنا ہےکہ جشن آزادی کے موقع پر سٹی 42 شہریوں کو مثبت تفریح کا موقع فراہم کر رہا ہے، سٹی 42 ٹو شہر لاہور کا دوسرا نام ہے۔

پریڈ کی تیاریوں کی ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer