آج شب سے بارشوں کا امکان کہاں کہاں ہے، میٹ آفس کی فورکاسٹ

Rains prediction, City42, Met Office, Weather update, forecast , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: محکمہ موسمیات نے آج رات موسم کی صورتحال  کے متعلق اپنی فورکاسٹ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ، بلوچستان،اسلام آباد، پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مشرقی/شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے  کل صبح ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ  اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کاامکان ہے۔  

پختونخوا کے متعدد علاقوں میں بارش ہو گی

خیبرپختونخوا میں  چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرک، کوہاٹ، لکی مروت،، باجوڑ، مہمند، کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ کے مطابق  مری، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔  

بلوچستان میں شدید بارشیں

  ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات ، خضدار، زیارت، کوہلو، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان جس کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ  ہے۔

سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم دادو، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ،سانگھڑ، مِٹّھی اور پڈعیدن اور کشمور میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران کراچی میں رات کے اوقات میں بونداباندی کا بھی امکان۔

کشمیر/گلگت بلتستان:          ۔کشمیر اور  کشمیر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کشمیر میں موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان

این ڈی ایم اے کا سیلاب کے متعلق  انتباہ  

12سے 14 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، لسبیلہ، خضدار، زیارت، بارکھان، ژوب ، شیرانی ،مسلم باغ، تربت، ہرنائی،کوہلو، نصیر آباداور جعفرآبادکےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ  ہے۔
13سے 15 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا اندیشہ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ