آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

 آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:عید کے تیسرے دن بھی گرمی کی شدت میں کمی نہ آسکی، رات کے اوقات چلتی ٹھنڈی ہوائیں طلوعِ سورج پر گرم ہواؤں میں تبدیل ہوگئیں، درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ 37 تک جائے گا، محکمہ موسمیات کی جانب ڈے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی ظاہر کر دی گئی۔

شہر میں خشک گرمی کا راج برقرار ہے۔عید کے تیسرے روز بھی سورج کی کرنیں تیز محسوس ہونے لگیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں شہر بھر میں بارش کی پیشگوئی ہے ،عید کی خوشی کے ساتھ ہی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آگئی ۔عالمی فضائی الودگی کی درجہ بندی میں لاہور 25ویں نمبر پر آگیا ہے۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 84 ریکارڈ ہوا، فدا حسین ہاؤس 84،سید مراتب علی روڈ 97,کوٹ لکھپت 84 ،یو ایس کونسلٹ 114 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔