ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جنرل سٹور والا ٹرو کے روز لٹ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں عید کے موقع پر بھی وارداتیں تھم نہ سکیں ۔ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جنرل سٹور لوٹ لیا ۔ سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

واردات آج سہ پہر 3 بجے ہما بلاک میں واقع ایک جنرل سٹور میں ہوئی ۔ سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو نظر آتے ہیں ۔  شلوار قمیض میں ملبوس دونوں ڈاکو جنرل سٹور میں داخل ہوتے ہیں، جو اسلحہ کی نوک پر دکاندار کو یرغمال بنا لیتے ہیں ۔  ایک ملزم اطراف کی نگرانی کرتا رہا، جبکہ اسکا دوسرا ساتھی کیش کاؤنٹر کا صفایا کرنے میں مصروف رہا ۔  دونوں ڈکیت  15 ہزار روپے نقدی اور 2 موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔  دوسری جانب متاثرہ دکان مالک نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اقبال ٹاؤن میں جمع کرا دی ہے ۔