سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے ایران کے صدر رئیسی س کو فون کال کر کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانہ پر میزائل حملہ میں پاسداران انقلاب کے سینئیر کمانڈر جنرلز زاہدی اور دیگر ایرای اہلکاروں کے قتل پر تعزیت کی ہے۔
صدر آصف زرداری اور ایرانی ہم منصب کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں صدور نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
صدر آصف زردای نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر آصف زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور حملہ میں نشانہ بننے والوں کےسوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
صدر آصف زرداری نے غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
صدر آصف زرداری نے پاکستان اور ایران کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کا تبادلہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔