ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 سالہ نوجوان اداکارہ انتقال کرگئیں

26 سالہ نوجوان اداکارہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی اداکارہ اور ماڈل جونگ چائی یل 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ 

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی مینجمنٹ ایجنسی نے جونگ چائی یل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ" ماڈل و اداکارہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں، تاہم ابھی تک موت کی وجہ سامنے نہیں آئی"۔

 رپورٹس کے مطابق اداکارہ اس وقت ایک ویب ناول بیسڈ ڈرامے"  ویڈنگ امپوسبل"  میں کام کر رہی تھی اور اداکارہ کی موت کی خبرپر " ویڈنگ امپوسبل"  کی کاسٹ اور دیگر عملے نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کام روک دیا۔

 خیال رہے کہ جونگ چائی یل پہلی مرتبہ 2016 میں ایک پروگرام کے ذریعے منظر عام پر آئیں اور پھر اداکارہ نے 2018 میں فلم "ڈیپ "کے ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ نیٹ فلکس کی ویب سیریز "زومبی ڈیٹیکٹیو" میں اداکاری کے حوالے سے مشہور ہوئیں۔

Bilal Arshad

Content Writer