ویب ڈیسک: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ سماعت کرے گا،8 رکنی بینچ کل ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی بنچ میں شامل ہیں ,جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف 4 درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستیں ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم اور دیگر نے دائر کی تھیں۔