فنڈز کی عدم دستیابی،سابق حکومت کا ایک اور پروگرام ٹھپ

Former government,programme,closed,due to lack of funds
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)تبدیلی سرکار کا پسماندہ علاقوں میں کھانے کے فراہمی کا فلیگ شپ پروگرام کوئی بھوکا نہ سوئے ٹھپ ہوگیا۔

ایک سال قبل 11 اپریل کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام شروع کیاگیا،محکمہ سوشل ویلفیر اور میٹروپولیٹن کا ایک سال کے دوران کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام پر 60 کروڑ کا کھانا تقسیم کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔ 

فنڈز کی قلت اور عدم سرپرستی کے باعث کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام بند ہواکوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت شہر بھر میں چار موبائل کچن وین فعال کی گئیں۔
مختلف اقسام کے تازہ کھانے بے سہارا ،مستحقین اور مزدوروں میں تقسیم کئے موبائل کچن وینز کے ذریعے پسماندہ آبادیوں میں لائیو تندور کے ساتھ کھانا تقسیم کیاجاتا تھا۔روزانہ چاروں موبائل کچن وین شہر میں بے سہارا مستحقین میں کھانا تقسیم کرتی تھیں شہر کی چاروں اطراف میں موبائل کچن وین بے سہارا کو کھانے فراہم کیاجبکہ کھانے کا چاٹ روزانہ تبدیل ہوتا رہا۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے گزشتہ برس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی لانچنگ کرائی تھی۔