ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف 23 اپریل کو لاہور میں کیا کرنے جا رہی ہے؟جانئے

Shafqat mehmood,big announcement,
کیپشن: Shafqat Mehmood, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:حکومت کے خاتمہ کے خلاف تحریک انصاف کی احتجاجی پالیسی جاری ، تحریک انصاف 23 اپریل کو لاہور جلسہ کرے گی۔
صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نےسیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ ، شیخ امتیاز، سعدیہ سہیل اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جیل روڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ، ہم ایک آزاد اورخودمختار ملک ہیں،ہم پر فرض ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی بنائیں، لٹیروں نے مل کر منتخب حکومت کو گرایا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو دکھ ہوا حکومت سازش سے ختم کی گئی،اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ اٹل ہے،23 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا،عوام اس گھنائونی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔