آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والا گرفتار

 آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاون کیا جس میں آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے سیاسی جماعت کے ایکٹوسٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر آرمی چیف، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت اعلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرینڈ چلانے اور اینٹی سٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔ دو ہزار سے زائد اکاؤنٹس ایسے تھے جو پاک فوج اور ان کے سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیموں نے دیگر ونگز کے ساتھ مل کر اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور لاہور سے آرمی چیف کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مقصود عارف سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے کردیا۔ مقصودعارف نے اعتراف کیا ہے کہ سیاسی جماعت کے کہنے پر ٹرینڈ چلا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے لئے استعمال ہونے والے 50ہزار پیجز کو شارٹ لسٹ کیا ہے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بعض کو پہلے وارننگ دی جائے گی اس کے بعد کارروائی کریں گے۔