(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل کااظہار کیا۔کہا کہ کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کےمطابق شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم بن چکے ہیں گزشتہ روز اعوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔بلاول بھٹو،حمزہ شہباز اور مریم نواز،اختر مینگل،امین الحق،مولانا اسد محمود اور علیم خان ایوان صدر میں موجود تھے۔تقریب کے بعد پارٹی رہنماؤں اور پی پی کے اراکین نے شہباز شریف کو مبارکباد، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نےٹیلی فون کیا۔
مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزیدمضبوطی آئے گی، پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔
بعدازاں بھارتی وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا کرتے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نےمودی کے ٹویٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔
شہباز شریف کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب آگاہ ہیں، وزیراعظم نے نیک خواہشات پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Thank you Premier Narendra Modi for felicitations. Pakistan desires peaceful & cooperative ties with India. Peaceful settlement of outstanding disputes including Jammu & Kashmir is indispensable. Pakistan's sacrifices in fighting terrorism are well-known. Let's secure peace and.. https://t.co/0M1wxhhvjV
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 12, 2022