شہباز شریف کی 3 رہائش گاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دیدیا گیا

شہباز شریف کی 3 رہائش گاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دیدیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی 3 رہائش گاہوں کووزیر اعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹاؤن، رائےونڈ، مرکزی سیکرٹریٹ کو وزیراعظم ہاؤس کادرجہ دیا گیا،وزیر اعظم شہباز شریف آج صبح  اپنی فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس منتقل ہو گئے۔

واضح رہےکہ شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم  منتخب ہوئے ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے حلف اُٹھانے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب  کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ترجیح مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگی، ہم سب مل کر پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے جبکہ دیگر ممالک سے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں گے۔

یاد رہے کہ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔