وزیراعلٰی عثمان بزدار نےسرکاری محکموں کی سمریاں واپس بھجوانا شروع کردیں

وزیراعلٰی عثمان بزدار نےسرکاری محکموں کی سمریاں واپس بھجوانا شروع کردیں
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:سرکاری محکموں کی سمریاں منظور نہ ہوسکیں، وزیراعلٰی عثمان بزدار نے سمریاں واپس بھجوانا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی جانب سے محکموں کی سمریاں واپس کرنا شروع کردی گئی ہیں، وزیر اعلی نے پالیسی معاملات کی سمریاں منظور نہیں کی ہیں، ایوان وزیر اعلی کے مطابق وزیر اعلی صرف روزمرہ معاملات چلا رہے ہیں .

مختلف محکموں کو سمری بغیر منظوری کے وصول ہونا شروع ہو گئی ہے، جبکہ سمریاں منظور نہ ہونے کی وجہ سے محکمانہ امور بھی ٹھپ ہو گئے ہیں۔