وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب مودی کو اہم مشورہ دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب مودی کو اہم مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے 23 ویں  نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اہم مشورہ دیا کہ دونوں طرف غربت، بیروزگاری، بیماریاں، تعلیم اور کاروبار کا فقدان ہے، ہم کیوں آئندہ نسلوں کا نقصان کرنا چاہتے ہیں، کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے، آئین مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل کریں۔ 

قومی اسمبلی میں بطور نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی دعاؤں سے پاکستان کو بچا لیا ہے، ایوان نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو قانون کے ذریعے گھر بھیج دیا، ڈپٹی اسپیکر نے کل بھی خط لہرایا اور کہا اپوزیشن لیڈر کو دکھا دیں لیکن مجھے تاحال ابھی تک کسی نے خط نہیں دکھایا، یہ ڈرامہ پوری قوم کے ساتھ کیا جا رہا ہے، میں سمجھتا ہوں اب اس کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے،ارکان پارلیمنٹ کو حق ہے کہ وہ اس کو جاننا چاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ  ایک رتی برابر بھی ثبوت مل جائے کہ ہم کسی بیرونی سازش کا شکار ہوئے، یا ہمیں بیرونی طاقت کے وسائل ملے ، یا ہماراملوث ہونا ثابت ہوجائے تو میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں میں ایک سیکنڈ میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا، یہ ساری بحث دنیا کے سامنے آنی چاہیے ، اب یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے۔

 نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے اعلان کیا کہ یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت25 ہزار روپے کررہے ہیں، ماہانہ اجرت میں اضافے کا اطلاق اسی ماہ سے ہوگا، صوبوں کے تعاون سے ضروری قانونی کارروائی کریں گے۔ پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں، سرمایہ کاروں سے درخواست کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک تنخواہوں میں10 فیصد تک اضافہ کریں، پنشن بھی10 فیصد اضافہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو رمضان المبارک میں سستا آٹا فراہم کرنے کا اعلان کیا کہ ملک بھرکی دکانوں میں سستا آٹا فراہم کریں گے، آٹے میں200 روپے بچت سے روزہ دار دودھ باقی اشیاء خرید لےگا، بے نظیر کارڈ، این ایف سی ایوارڈلائیں گے سی پیک پر اسپیڈی کام کریں گے۔