ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے بڑااعلان کردیا

تحریک انصاف نے بڑااعلان کردیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بڑے اور تاریخ ساز جلسے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔اس پیغام میں بتایا گیا ہے ہفتے کے دن 16 تاریخ کو مزار قائد پر پی ٹی آئی کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔

اس جلسے سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں ہونے والے جلسے کے متعلق واضح کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پ عمران خان کل پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لیے رنگ روڈ موٹر وے کے قریب پنڈال سجایا جائے گا  اور جلسے کا اغاز کل رات 9 بجے سے ہوگا۔