ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی
کیپشن: Crude Oil
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کمی کے بعد خام تیل 100.74 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر موجود ہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.94 ڈالر کم ہو 96.32 پر اور برینٹ کی قیمت میں 1.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکی تیل کی قیمت کو بھی ایک فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو ڈالرز کی کمی کی مختلف وجوہات سامنے آ رہی ہیں جس میں ایک وجہ چین بھی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی سی ایم سی مارکیٹ میں تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے تیل کی قیمت میں کمی کی وجوہات امریکہ اور آئی ای اے رکن ممالک کا اپنے ذخائر میں سے تیل جاری کرنے کا مشترکہ فیصلہ اور چین کے مینوفیکچرنگ مراکز شین یانگ اور شنگھائی میں طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن بتائی ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے معاشی حب شہر شین یانگ اور شنگھائی میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے ، جس کی وجہ سے وہاں تیل کی کھپت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیل درآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک چین نے کورونا وائرس کے ایک مرتبہ پھر پھیلاؤ کے بعد شنگھائی کی دو کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کو لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے جو تیل کی طلب میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔