ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے 2 ملازمین سمیت 18 شہری جاں بحق

ہسپتالوں میں 18 مریض دم توڑ گئے
کیپشن: death
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ پاکستان کرکٹ بورڈ بِھی پہنچ گیا۔ دو ملازمین انتقال کرگئے، جبکہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 شہری جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کے باعث پی سی بی کے دو ملازمین حافظ محمد بلال اور فلک شیر انتقال کرگئے۔ حافظ بلال پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ سے منسلک تھے۔ جبکہ فلک شیر کا تعلق پی سی بی سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھا۔ دونوں ملازمین بورڈ پالیسی کے تحت گھروں سے کام کررہے تھے۔ پی سی بی کی پالیسی کے تحت 30 فی صد عملہ دفتر میں کام کررہا ہے۔

دوسری طرف کورونا کی شدت میں بتدریج اضافہ جاری ہے، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1206 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی،کورونا وائرس 24گھنٹوں میں 16 قیمتی زندگیاں نگل گیا،سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 743 مریض داخل ہوئے،کورونا کے221مریض تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،کورونامریضوں سےہسپتالوں کے آئی سی یو 90 فیصد تک بھر گئے۔

حمید لطیف اور جناح ہسپتال میں 3، 3 مریض دم توڑ گئے،سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں کورونا سے 2 اموات،پی آئی سی، پی کے ایل آئی گھرکی ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک موت ہوئی،گلاب دیوی، مڈ سٹی اورنیشنل ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک مریض دم توڑ گیا،اکرم میڈیکل کمپلیکس، ایور کیئر ہسپتال میں بھی کورونا سے ایک ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں سیریس مریضوں کیلئے گنجائش بہت کم رہ گئی،تاحال کورونا کے مریضوں کیلئے بستروں کی گنجائش نہ بڑھائی جاسکی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer