لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت نمٹا دی

LHC Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی جاتی امرا اراضی کیس میں درخواست ضمانت نمٹا دی، عدالت کا مریم نواز کی گرفتاری سے دس قبل انہیں آگاہ کرنے کا حکم دے دیا، تاکہ وہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد گھرال پر مشتمل دورکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت ہر سماعت کی۔ مریم نواز عدالت پیش ہوئیں۔ نیب وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے۔ دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کی گرفتاری سے دس روز قبل انہیں آگاہ کیا جائے۔

کیس کی سماعت کے بعد احاطہ ہائیکورٹ میں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب جہانگیر ترین کا جہاز اور خرچے پر عیش کرتے رہے اس وقت شوگر مافیا نہیں تھے اب اچانک کیسے شوگر مافیا یاد آگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو شاباش دینا چاہتی ہوں جنھوں نے ووٹ چوروں سے سیٹ جیتی یہ بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، اب تو ان کے اندر سے تقسیم کی آوازیں آرہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جب جھانگیر ترین کے جہاز اور گاڑیاں استعمال کرتے تھے اس وقت وہ اچھے تھے اب اچانک شوگر مافیا یاد آگیا۔ پی ڈی ایم قائم ہے تمام جماعتیں متحد ہیں، پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف اور ملکی سمت درست کرنا ہے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے پی ڈی ایم کے خط پھاڑنے کے سوال کو گول کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معاملہ کو حل کرنے کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمن کی ہے۔

 مریم نواز نے کراچی جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 249 کی عوام کوپیغام دینا چاہتی ہوں کہ مجرم حکومت کے خلاف چاروں صوبوں سے فیصلے آئے ہیں۔ آپ ن لیگ کو کراچی میں کامیاب بنائیں تاکہ ن لیگ آپ کی زندگیوں اور کراچی کو امن کو گہوارہ بناکر ترقی دیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا یہ تو کہنا ہے مریم نواز کے اب تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے لیکن دیکھنا تو یہ ہے کہ نیب کو کب تک مریم نواز کی گرفتاری کی ضرورت پیش نہیں آتی۔