(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 1000 سے زائد نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے جمع کروائی گئی مینول درخواستیں منسوخ کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر میں ایک ہزار سے زائد نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے جمع کروائی گئی درخواستیں منسوخ کردی ہیں جس کی وجہ سے نجی سکولوں کو مینول طریقہ سے بروقت رجسٹریشن جاری نہ ہونے سے رجسٹریشن کیلئے جمع کروائی گئے لاکھوں روپے فیس ضائع ہونے کا خدشہ پیدا گیا۔
مینول رجسٹریشن کیلئے جمع کروائی گئی فیس منسوخ ہونے پر نجی سکول مالکان پریشانی کا شکار ہوگئے۔نجی سکول مالکان کا کہنا ہے کہ۔ایجوکیشن اتھارٹی سکولوں کی پہلے سے جمع کروائی گئی فائلوں کی رجسٹریشن جاری کرے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹریشن جاری نہ ہونے پر دی نالج سکول رحمان پورہ،رین بو سکول گرین ٹاﺅن، سید گرلز ایلمنٹری کاہنہ نوں ،زمان ماڈل مانگا منڈی اور گولڈن گیٹ مغلپورہ نے پرانی فیسوں پر رجسٹریشن کیلئے مراد راس کو درخواست جمع کروادی ہیں۔نجی سکول مالکان کا مزید کہنا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کیلئے اپلائی کرنے پر نجی سکول مالکان کو بنک میں دوبارہ فیس بھرنا پڑ گی۔
پرائمری اور مڈل سکول کیلئے 5500 روپے رجسٹریشن فیس جمع کروانا ہوگی جبکہ ہائی سکول کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے 8000 روپے فیس رکھی گئی ہے۔ نجی سکول مالکان نے مراد راس سے رجسٹریشن کی تاریخ میں کم از کم دوماہ توسیع کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن صرف حکومت کی جاری کردہ پالیسی کے تحت کیجائے گی۔