ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر کمی

chicken rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں5روپے فی کلو کمی کی گئی  ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 5روپے کمی کے بعد 323روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو کمی کی گئی تھی جس کے بعد مرغی کا گوشت 349روپے سے کم ہو کر 328 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔
آج ایک بار پھر مرغی کا گوشت 5روپے فی کلو کمی کے بعد 328سے کم ہو کر 323روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر کا تھوک ریٹ215، پرچون ریٹ223 روپے کلو ہو گیا۔فارمی انڈوں کا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے 166 روپے فی درجن کاسرکاری نرخ نامہ برقرار رہا۔
دوسری جانب شہریوں کا مطالبہ ہے رمضان المبارک میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے کیونکہ روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔