(علی اکبر) شہر لاہور سمیت صوبہ بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 24 اپریل تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کی سفارشات تیار کر لیں۔
شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں 24 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے اپنی سفارشات تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مذکورہ سفارشات ایوان وزیر اعظم بجھوائیں گے جس کے بعد وفاق کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا کیسز کے جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے وہ علاقے جب تک کرونا کے کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے علاقہ کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا.