ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب سےعبدالعلیم خان کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب سےعبدالعلیم خان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) ایوان وزیراعلی کےسیاسی منظرنامہ میں تبدیلی، وزیراعلی پنجاب سےسابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نےملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نےکورونا وائرس جیسے اہم قومی مسئلےپرصرف زبانی جمع خرچ کیا ہے، اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی۔

انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کورونا وباء میں عوام کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے، اپوزیشن جماعتوں نےاہم قومی مسئلےپرمنفی سیاست کرکےثابت کیا ہےکہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، وزیراعلی نے مزید کہا کہ کمزورطبقات کی مالی امداد کےلیےوزیراعظم عمران خان نےپاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام دیاہے، مالی امداد کےاس پروگرام پرانتہائی تیز رفتاری اورشفافیت سے عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔

عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے، سب کویکجا ہو کرکورونا وبا کے خاتمے کےلیےکام کرنا ہے، آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سےقوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اورتحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان میں دوریاں کم ہونے لگیں ، ایوان وزیر اعظم کے اشارےپر دونوں رہنماوں کی ملاقات ہوئی، عبدالعلیم خان کی دوبارہ صوبائی کابینہ میں شمولیت کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم نے گرفتاری کے بعد پارٹی سرگرمیوں سے متعلق خاموشی اختیار کر لی تھی ۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایوان وزیر اعظم کے اشارہ پر ہی عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے ۔ عبدالعلیم خان اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ عبدالعلیم خان کو دورباہ اہم وزارت کا قلمدان سونپا جا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer